پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے پروگرام کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔
فیملی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم ایک ہفتے بعد جدہ سے لندن پہنچیں گے، لندن میں چند ہفتے قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوں گے۔
شریف فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن میں چند ہفتے قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوں گے۔ تاہم ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے پروگرام کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے جدہ میں قیام کے دوران سعودی شاہی خاندان کے افراد و دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ وہ 24 جون کو لندن سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔