مظفرآباد (نامہ نگار) بے نظیر بھٹو شہید نے ملک اور قوم کی خاطرجان کی قربانی دیکر ملک کو بچایا ہے پیپلز پارٹی شہدا کی جماعت ہے بینظیربھٹو کے مشن کو جاری رکھے گے عوام بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے 21جولائی عوام اور بنظیر بھٹو کو چاہنے والوں کے لئے امتحان کا دن ہے اپنا ووٹ دیکر ان سے محبت کا ثبوت دیں۔ ان خیالات کا اظہار ممبر کشمیر کونسل میر یونس نے محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی63برس کے موقع پر دعائیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ میر یونس نے کہا کہ بینظیر شہید آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔ ان سے محبت اور عقیدت رکھنے والے کبھی بھی پارٹی سے بے وفائی نہیں کرسکتے ۔بنظیر بھٹو نے پیپلز پارٹی کو ایک سمندر بنایا یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے قائدین نے ملک اور قوم کی خاطر قربانیاں دی ۔محترمہ بنظیر بھٹو شہید اور ان کے والد محترم ذوالفقار علی بھٹو شہید کا بھی یہی مشن تھا کہ ملک میں جاگر درانہ نظام ختم ہوجہاں ایک عام انسان بھی زندگی گزار سکے۔ انھوں نے ہمیشہ مسلہ کشمیر اور کشمیریوں کے حقوق پر یہی بات کی انھوں نے کہا کہ محترمہ بنظیر بھٹو شہید کے ساتھ غداری کرنے ولے کبھی بھی سکون سے نہیں رہیں گے۔ اقتدار ان سے کوسوں دور چلا گیا ہے جس جماعت نے اپنے کارکنوں کی حفاظت کے لئے خود قربانی دی ہو تو اس جماعت کا اللہ بھی ساتھ دیتا ہے میر یونس نے کہا کہ 21جولائی کو آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں عوام اپنی شہید رانی کا حق ادا کریں فصلی بٹیروں کو ووٹ دیکر ملک اور عوام کے ساتھ ذیادتی نہ کریں ۔انھوں نے کہا 21جولائی عوام کے امتحان کادن ہے۔