وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن نے سوئیڈن واقعے پر او آئی سی کے تحت سخت اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔
جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے۔
اس دوران قرآن پاک کی بے حرمتی پر دونوں رہنماؤں نے آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) کے تحت سخت اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ اسلام کی توہین اور مسلمانوں کی دل آزاری کے ناپاک عمل پر عالمِ اسلام سخت نوٹس لے۔
اس حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اپنے سفیروں کو احتجاجاً سوئیڈن سے واپس بلائیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وزارتِ خارجہ کو ہدایات جاری کردی ہیں، اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ علماء اور خطیب سوئیڈن کے اس مکروہ فعل کی مذمت کریں، مغرب نے ہمیشہ اسلام اور اہلِ اسلام کے مقدسات کی توہین کر کے دہشتگرد ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ جے یو آئی کے کارکن ہر ضلع میں احتجاجی مظاہرے کریں۔