اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین تحریک انصاف عمرن خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسلم امہ کے لیڈر کو ہر روز عدالتوں میں ذلیل کیا جا رہا ہے ، چھٹیوں کے باوجود عدالتیں لگ رہی ہیں، عمران خان سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ہم عمران خان کے ہمراہ پھر لاہور انسداد دہشتگرردی عدالت میں پیش ہوئے ، عمران خان کو 8 اگست تک پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع ہو چکی ہے۔