• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان کشتی حادثہ، مزید 4 پاکستانیوں کی میتیں لاہور پہنچا دی گئیں

 یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید 4 پاکستانیوں کی میتیں لاہور ایئر پورٹ پہنچا دی گئیں۔

اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے میتیں وصول کر کے ورثاء کے حوالے کر دیں۔

میتیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقوں کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

ارسلان اور ابوبکر کی میتیں نوشہرہ ورکاں جبکہ عدنان کی میت گجرات اور علی اعجاز کی میت منڈی بہاؤ الدین روانہ کی گئی ہے۔

 ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 22 جولائی کو یونان سے 6 مزید میتیں پاکستان لائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی 3 میتیں لاہور ایئر پورٹ لائی گئی تھیں۔

قومی خبریں سے مزید