• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن پاک کی بےحرمتی، ایران میں ڈنمارک کے سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

سوئیڈن کے بعد ڈنمارک میں بھی قرآن پاک کی بےحرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس پر ایران میں ڈنمارک کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق کوپن ہیگن میں قرآن کی بےحرمتی پر احتجاج کیلئے ڈنمارک کے سفیر کو طلب کیا گیا۔

ڈنمارک میں عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن پاک کی بےحرمتی کا واقعہ گزشتہ روز ہوا تھا۔

ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے احمقانہ اقدام قرار دیا۔ ڈینش وزیر خارجہ نے کہا کہ قرآن یا دوسری مذہبی کتابوں کی بےحرمتی کا مقصد اشتعال انگیزی اور تقسیم پیدا کرنا ہے۔

ڈینش وزیر خارجہ لارس راسموسن نے مزید کہا کہ دوسروں کے مذہب کی توہین کرنا افسوسناک عمل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید