• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: آن لائن 5 کروڑ جیتنے والا تاجر 58 کروڑ ہار گیا

14 کروڑ کی نقد رقم اور 4 کلو سونے کے بسکٹ برآمد تاہم ضبط کی گئی رقم کی گنتی ابھی جاری ہے۔
14 کروڑ کی نقد رقم اور 4 کلو سونے کے بسکٹ برآمد تاہم ضبط کی گئی رقم کی گنتی ابھی جاری ہے۔

بھارتی شہر ناگپور سے تعلق رکھنے والے تاجر نے آن لائن جوا کھیلتے ہوئے 5 کروڑ کی رقم جیت لی تاہم 58 کروڑ ہار گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کمشنر امیش کمار کا کہنا ہے کہ انہوں نے تفتیش کے دوران ایک مشتبہ شخص جس کی شناخت اننت عرف سونتو نورتن جین کے طور پر ہوئی ہے، کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 14 کروڑ کی نقد رقم اور 4 کلو سونے کے بسکٹ برآمد کرلیے ہیں۔

تاہم پولیس کے مطابق مشتبہ شخص چھاپہ مار کارروائی سے قبل فرار ہوگیا، پولیس کا شبہ ہے کہ مشتبہ شخص دبئی فرار ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناگپور پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر سونتو نورتن جین نے ایک تاجر کو پہلے 8 لاکھ اور پھر 5 کروڑ جتوا کر آن لائن جوئے پر آمادہ کیا، بعدازاں 58 کروڑ جوا کھیلنے کے دوران لوٹ لیے۔

پولیس کے مطابق تاجر کو جوا ہارنے پر شک ہوا تو اس نے سونتو نورتن جین سے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا لیکن اس نے رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رقم واپس نہ ملنے پر تاجر نے سونتو نورتن جین کے خلاف شکایت درج کروائی، جس کے نتیجے میں تعزیرات ہند کے تحت دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کے دوران 14 کروڑ کی نقد رقم اور 4 کلو سونے کے بسکٹ سمیت دیگر ثبوت ضبط کرلئے۔

پولیس کے مطابق ضبط کی گئی رقم کی گنتی ابھی جاری ہے، تاہم بڑی رقم کی ضبطگی اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید