• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچویں روز بھی کرتارپور راہداری بند، بھارت نے گیٹ نہیں کھولے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کرتار پور راہداری آج پانچویں روز بھی بند ہے، بھارت نے گیٹ نہیں کھولے۔

کرتار پور انتظامیہ کے مطابق پاکستان کی طرف سے انتظامات مکمل کر لیے گئے، گاڑیاں اور عملہ یاتریوں کا منتظر ہے۔

کرتار پور انتظامیہ نے بتایا ہے کہ بھارت نے گزشتہ روز یاتریوں کی لسٹیں بھیج دیں، مگر آج بھی یاتری نہیں آئے۔

کرتار پور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے سیلابی صورتِ حال کو جواز بنا کر راہداری بند کر رکھی ہے۔

کرتار پور انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ راہداری پر نہ کہیں پانی ہے اور نہ ہی دریائے راوی میں سیلابی صورتِ حال ہے۔



قومی خبریں سے مزید