• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر نے کا حکم

توہین الیکشن کمیشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

توہین الیکشن کیس میں چیئرمین تحریک انصاف پیش نہیں ہوئے تھے۔

الیکشن کمیشن نے اسلا م آباد پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کو ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرکے الیکشن کمیشن میں پیش کریں۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کل صبح 10 بجے تک گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے نا قابلِ ضمانت وارنٹ ان کی رہائش گاہ پر موصول ہوگئے، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے بنی گالا میں وارنٹ وصول کیے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیشن ہاؤس آفیسر تھانہ بنی گالہ نے چیرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ پر وارنٹ وصول کروائے۔

قومی خبریں سے مزید