پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ نے اسلحہ لائسنسز کے عدم اجراء پر ایوان میں احتجاج کیا۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ ہم اسلحہ لائسنس سے متعلق اجلاس میں بیٹھے رہے لیکن وزارت داخلہ سے کوئی بھی نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلحہ لائسنس کے اجراء سے متعلق ہمارے بہت سے تحفظات تھے، سیکریٹری داخلہ فوری طور پر پارلیمنٹ آئیں۔
پی پی ایم این اے نے مزید کہا کہ ہم نے وزارت کے ساتھ اجلاس رکھا ہے، آج بھی وزیرداخلہ اجلاس میں نہیں آئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ان کو کہیں جواب دیں ورنہ ہم قانون سازی کا حصہ نہیں بنیں گے، کورم بھی پوائنٹ آؤٹ کیا جا سکتا ہے۔
غلام مصطفیٰ شاہ نے یہ بھی کہا کہ چاہتےہیں کسی قسم کا مسئلہ نہ ہو، لگتا ہے حکومت یہ نہیں چاہتی۔