• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلحہ لائسنس اجراء معاملے پر وفاقی وزراء ایاز صادق ،خواجہ آصف نے کیا کہا؟

وفاقی وزراء سردار ایاز صادق ، خواجہ محمد آصف نے پیپلز پارٹی غلام مصطفیٰ شاہ کو اسلحہ لائسنس سے متعلق یقین دہانی کرادی۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہمارے تعلقات کچے دھاگے سے نہیں بندھے ہوے ہیں،مسئلے کو حل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا رشتہ اتنا کمزور نہیں کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ٹوٹ جائے ،وزیرداخلہ آج نہیں آئےمگرکچھ اسلحہ لائسنس ہوچکے،جو رہ گئے ہیں وہ ہوجائیں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس موقع پر کہا کہ ابھی ہمارے15 دن رہتےہیں مگر بیورو کریسی کا یہ حال ہے۔

اُن کاکہنا تھاکہ بیوروکریسی کو پتاہوناچاہیےکہ ابھی 15 دن رہتےہیں،جوکچھ کچےمیں ہورہاہے،وہاں ہرکسی کےپاس اسلحہ ہوناچاہیے۔

اسپیکر راجا پرویز اشرف نے کہا کہ 15 دن میں بہت کچھ ہوسکتاہے،ہمیں سیکرٹری داخلہ کو معطل کرکے نیا سیکرٹری لگانا چاہیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے سیکریٹری داخلہ کو معطل کرنے کی ہدایت کردی ، جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ آپ کی ہدایات حکومت تک پہنچاتا ہوں۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا تھا کہ ہم اسلحہ لائسنس سے متعلق اجلاس میں بیٹھے رہے لیکن وزارت داخلہ سے کوئی بھی نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلحہ لائسنس کے اجراء سے متعلق ہمارے بہت سے تحفظات تھے، سیکریٹری داخلہ فوری طور پر پارلیمنٹ آئیں۔

قومی خبریں سے مزید