ارکارن پارلیمنٹ اپنے اسلحہ لائسنس نہ بنے پر برہم ہیں۔ اس حوالےسے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے کہا ہے کہ اسپیکر راجا پرویز اشرف نے سیکریٹری داخلہ کے خلاف ایکشن لے لیا ہے۔
ایک بیان میں زاہد اکرم درانی نے کہا کہ ممبران قومی اسمبلی کے اسلحہ لائسنس کے بارے میں بہت تحفظات ہیں، سیکرٹری داخلہ اور ان کا عملہ قائمہ کمیٹی میں نہیں آرہا تھا۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ سیکرٹری داخلہ اسپیکر چیمبر میں پیش ہوئے اور احکامات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ممبران کے اسلحہ لائسنس کے لیے سیکریٹری داخلہ کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ نے اسلحہ لائسنسز کے عدم اجراء پر ایوان میں احتجاج کیا تھا۔
جس کے بعد وفاقی وزراء سردار ایاز صادق، خواجہ محمد آصف نے پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ کو اسلحہ لائسنس سے متعلق یقین دہانی کروائی تھی۔