سابق کپتان مصباح الحق کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بڑی پیشکش سے معذرت کرلی جبکہ انہیں چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مصباح الحق اور ذکا اشرف کی پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں طویل ملاقات ہوئی ہے۔
ذکا اشرف نے مصباح الحق کو کرکٹ مینجمنٹ کے تمام معاملات سنبھالنے کی پیشکش کی۔
مصباح نے پی سی بی میں ملازمت کرنے سے معذرت کرلی تاہم ذکا اشرف نے مصباح الحق کو کرکٹ کمیٹی اور ٹیکنیکل کمیٹی کے لیے راضی کرلیا۔