• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں 74 روہنگیا مسلمانوں کو گرفتار کرلیا گیا

بشکریہ: دی بزنس اسٹینڈرڈ، فائل فوٹو۔
بشکریہ: دی بزنس اسٹینڈرڈ، فائل فوٹو۔

بھارتی پولیس نے ریاست اتر پردیش سے 74 روہنگیا مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کا جواز ان کی غیرقانونی رہائش بتایا گیا ہے، روہنگیا انسانی حقوق گروپ نے گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاست کے 6 شہروں اور اضلاع سے حراست میں لیا گیا ہے۔ انہیں بھارت میں غیرقانونی قیام پر گرفتار کیا گیا۔

روہنگیا انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ گرفتار روہنگیا مسلمان دس سال سے ان علاقوں میں رہ رہے تھے، محنت مشقت کرکے گزر بسر کر رہے تھے اور صرف پناہ کے طالب تھے۔

یاد رہے کہ میانمار کی فوج کے مظالم سے جان بچانے کے لیے2017 میں لاکھوں روہنگیا مسلمان فرار ہو کر بنگلہ دیش اور بھارت آگئے تھے، گذشتہ سال کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 18 ہزار روہنگیا موجود ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید