• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطاب نہ سننے پر وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کو ڈانٹ پڑگئی


وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کو ڈیرہ اسماعیل (ڈی آئی) خان میں وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب غور سے نہ سننے پر ڈانٹ پڑ گئی۔

دوران خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتیں بڑھانے اور گردشی قرضوں کا ذکر کیا۔

اس دوران وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی سے گفتگو میں مصروف تھے۔

وزیراعظم کے دو دفعہ پکارنے کے باوجود جب وفاقی وزیر نے دھیان نہ دیا تو وزیراعظم نے منسٹر آف پاور کہہ کر مخاطب کیا اور توجہ چاہی۔

اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلا علی نے بھی خرم دستگیر کو ہاتھ لگا کر توجہ دلانے کی کوشش کی۔

دوران خطاب شہباز شریف نے گردی قرضے بڑھنے کا ذمے دار سابق حکومت کے ساتھ اپنی حکومت کو بھی قرار دیا۔

قومی خبریں سے مزید