وزیراعظم شہباز شریف کل کراچی پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم گورنر ہاؤس میں تقریب کے دوران طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس موقع پر تاجروں اور صنعت کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔
مہاجر قومی مومنٹ پاکستان چئیرمین آفاق احمد نے کہا کہ 12 اپریل کو شہریوں سے پرامن احتجاج کی اپیل کی ہے، شہری سفید پرچم اٹھا کر احتجاج اور اپنی ناراضگی کا اظہار کریں۔
پشاور ہائیکورٹ نے 9 ججز کو دوبارہ بحال کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق بحال ہونے والے ججز میں رفعت عامر، امجد رحیم، قیصر رحیم، منظور قادر خان شامل ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پہلے اسرائیلی صدر نے پاکستان کو ختم کرنے کا پالیسی بیان دیا، پاکستان میں جب بھی مشکلات ہوتی ہیں اس کے پیچھے یہودی سازش ہوتی ہے، ہمیں ان حالات میں قیام پاکستان کے مقصد کو سمجھنا چاہیے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیاز اللّٰہ نیازی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ملکی صورتحال پر گفتگو کرنا تھی، بانی پی ٹی آئی سے خیبر پختونخوا کے مائنز اینڈ منرلز بل پر ہدایت لینی تھی۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارے نام جیل سپرنٹنڈنٹ کو آئے ہوئے تھے، پارٹی لیڈرز کو روک دیا گیا۔
وفاقی حکومت نے اسد رسول کو قومی ایئر لائن ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کا سی ای او مقررکر دیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ افغان شہری اب ون ڈاکیومنٹ رجیم پاسپورٹ ویزا کے بغیر پاکستان نہیں آئیں گے، افغان شہریوں کو عزت احترام کے ساتھ رخصت کیا جا رہا ہے۔
ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس کی ایوی ایشن انٹیلیجنس نے لاہور میں کارروائی کر کے بھرتی کے تحریری امتحانات کے دوران ہائی ٹیک چیٹنگ گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔
اس خط میں کہا گیا کہ ملاقات کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ کے واضح احکامات ہیں، عمرایوب کا خط