• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج 870 جلوس برآمد ہوں گے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج 870 جلوس برآمد ہوں گے جبکہ 3 ہزار 877 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج 34 جلوس اور 415 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، جن کی مانیٹرنگ ڈرون کیمروں سے کی جا رہی ہے۔ 

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ سیف سٹی کیمروں، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈکٹیٹرز سے عزاداروں کی سیکیورٹی چیکنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید