کراچی میں برساتی نالے کا پانی ملیر ایکسپریس کے قریب عظیم پورہ کالونی میں داخل ہوگیا۔
پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے مقامی لوگ پھنس گئے، ملیر ندی کی سطح بلند ہونے کے سبب دونوں کاز وے ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔
ٹریفک کو گودام چورنگی سے جام صادق برج کی طرف بھیجا جانے لگا، بلوچ پل سے ٹریفک کو ایکسپریس وے قیوم آباد کی طرف بھیج دیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے عملے نے مقامی لوگوں کے پھسنے کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا اور 3 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صورتِ حال کا جائزہ لے کر مزید فیصلہ کریں گے۔