محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون سسٹم کا دوسرا اسپیل ختم لیکن بالائی سندھ میں ابھی مزید بارش کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق سندھ کے بالائی علاقوں میں آج رات تک بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کے دوسرے اسپیل کے دوران سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 23 ملی میٹر جبکہ سب سے کم گلشن معمار اور نارتھ کراچی میں 1.2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے جاری کردہ دیگر اعداد و شمار کے مطابق سرجانی میں 14.5، گڈاپ 12.4، اورنگی ٹاون میں 12ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ سعدی ٹاون میں 4.1 ، فیصل بیس پر 4 ، یونیورسٹی روڈ پر 2.8، کورنگی 2.2 اور اولڈ ائیرپورٹ پر 1.5ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔