اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے لاہور میں ڈرون کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے میں گھر پر چھاپا مارا، جہاں سے منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا ڈرون، 2 گاڑیاں اور پانچ کلو ہیروئن برآمد کرلی۔
اے این ایف حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں گھر سے 30 بور کا سپتول بھی برآمد ہوا ہے۔
اے این ایف حکام کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کی شناخت ہوچکی ہے، ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔