امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اپنے آخری دنوں کو عوام کے بجائے اپنے لیے استعمال کر رہی ہے۔
لاہور سے جاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی 15 ماہ کی کارکردگی صفر ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے 15 ماہ میں صرف اپنے کیسز ختم کروائے۔ ترقیاتی فنڈز حکومتی ممبران کے حلقوں میں خرچ ہو رہے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ الیکشن سے قبل دھاندلی کی بنیادیں رکھی جا رہی ہیں۔ عوام اس بار حکمرانوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تینوں نام نہاد بڑی پارٹیاں بےنقاب ہوچکی ہیں۔ ملک کو اہل اور دیانت دار قیادت کی اشد ضرورت ہے۔