• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، تاج پورہ میں سب سے زیادہ 197 ملی میٹر بارش، پانی گھروں میں داخل

تاج پورہ میں سب سے زیادہ197ملی میٹربارش ریکارڈ--- فائل فوٹو
تاج پورہ میں سب سے زیادہ197ملی میٹربارش ریکارڈ--- فائل فوٹو 

محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ واسا کے مطابق لاہور میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، آج صبح 4 بجے شروع ہونے والی بارش کے اب تک 2 اسپیل ہو چکے ہیں۔

محکمۂ واسا کے مطابق لاہور کے علاقے تاج پورہ میں سب سے زیادہ 197 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، تاج پورہ میں بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا ہے۔

تاج پورہ کے مقامی افراد نے لوگوں کو بہنے سے روکنے کے لیے تاج پورہ کے داخلی راستوں پر رسی باندھ دی ہے۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ بارش کا پانی اتنا زیادہ ہے کہ گاڑی اور موٹر سائیکل تک اس میں ڈوب سکتی ہے، لوگوں کو کسی حادثےسے بچانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید