• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی ٹی آئی مریم نواز سے متعلق بیان پر معافی مانگیں میں بھی معذرت کر لونگا: خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو
وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے جو مریم نواز کے بارے میں کہا اس پر وہ معافی مانگیں تو میں بھی اپنے بیان پر معافی مانگ لوں گا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا بھر میں مرد ارکانِ اسمبلی کے خلاف بھی بات ہوتی ہے لیکن اعتراض نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے قائد نے مریم نواز سے متعلق تقریر میں جو کہا ان کا ضمیر کیوں نہیں جاگا تھا، یہ اس کی معافی مانگیں میں بھی مانگ لیتا ہوں۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میرے فقرے کی کوئی مخصوص صنف بات نہیں تھی، میرا مخصوص صنف سے متعلق ریمارکس نہیں تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایوان میں آدمیوں کے حوالے سے بھی بات ہوتی ہے، مخصوص صنف کی بات کرتے ہیں تو ان باتوں پر بھی اس کا اطلاق کریں۔

پی ٹی آئی کے ارکان خواجہ آصف کے ریمارکس کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔

قومی خبریں سے مزید