• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کے حقوق جماعتی اور سیاسی وابستگی کے مطابق نہیں دیےجاتے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خواتین کے حقوق جماعتی اور سیاسی وابستگی کے مطابق نہیں دیے جاتے، ماں، بہنیں، بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں ان میں تفریق نہیں ہوتی۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ برابری کا مطالبہ وہ کریں جو خود برابری پر یقین رکھتے ہیں، آپ وہ حق مانگ رہے ہیں جو حق آپ دوسروں کو دینے پر یقین نہیں رکھتے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ دوغلی اور منافقانہ ذہنیت نہیں چلے گی، احترام کرو گے تو احترام ملے گا، عزت پر کسی شخص کی یا گروہ کی اجارہ داری نہیں۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ جیسی بات کرو گے ویسا جواب ملے گا، ون وے ٹریفک نہیں چلے گی۔

اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سینیٹ میں کی جانے والی تقریر پر معافی نہیں مانگوں گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف  کا کہنا تھا  کہ آج سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان نے میری مشترکہ اجلاس کی تقریر پر احتجاج کیا، وہ چاہتے ہیں کہ میں اس پر معافی مانگوں لیکن میں اس پر معافی نہیں مانگوں گا۔

ان  کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں کچھ اتحادیوں نے بھی میری مشترکہ اجلاس کی تقریر پر احتجاج کیا۔

قومی خبریں سے مزید