• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف یو اے ای دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم یو اے ای کے دورے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پہنچے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کی تصدیق کی اور کہا کہ اُنہوں نے صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان سے صدارتی محل میں ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آج دوپہر یو اے ای کے صدر سے اُن کے بھائی کی تعزیت کےلیے ابوظبی گئے تھے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے حکومت اور عوام کی جانب سے شاہی خاندان کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے یو اے ای کے صدر سے تعزیت کے دوران کہا کہ آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے۔

قومی خبریں سے مزید