مردان (نمائندہ جنگ) شہری علاقہ روڑیا جدیدمیں دوشیزہ نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خود خاتمہ کرلیا۔ شہاب احمد نے سٹی پولیس کو بتایاکہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ گھرمیں موجودتھاکہ اس دوران اچانک فائرنگ کی آواز آئی کمرے گیا تو اس کی اٹھارہ سالہ بہن مسماۃ (ر) خون میں لت پت پڑی تھی جس نے خود پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی ختم کردی رپورٹ میں خودکشی کی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے پولیس مصروف تفتیش ہوگئی ۔