• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم کراچی کا شکایتوں اور انکوائریوں کے بعد گوادر تبادلہ

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے اسلام آباد ہیڈ کوارٹر نے ڈائریکٹر جنرل کے احکامات کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم کراچی احمد ضعیم کے خلاف شکایات موصول ہونے اور ان کے تناظر میں ہونے والی انکوائریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کا فوری طور پر تبادلہ سائبر کرائم رپورٹنگ سیل گوادر کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ ار ایم احمد رضوان خان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ مذکورہ افسر کے خلاف چار محکمہ جاتی انکوائریاں زیر التوا رہیں۔ کراچی سائبر کرائم سے ہیڈ کوارٹر کو لکھے گئے مراسلے کے مطابق مذکورہ افسر پہلا الزام یہ تھا کہ ان کو دیئے گئے توہین مذہب کیس کی تحقیقات سے اجتناب کیا۔

ملک بھر سے سے مزید