کراچی کے مختلف علاقوں میں آج بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 20 سے 36 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔