وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے علاقے بابوسر ٹاپ کے قریب حادثے میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے پر غم و رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بابوسر ٹاپ کے قریب مسافر وین گہری کھائی میں گر کر حادثے کا شکار ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔