راولپنڈی کے شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر 4 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، آگ سے کپڑے کی درجنوں دکانیں جل گئیں، کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ رحمان آباد کے قریب شاپنگ مال میں آگ لگی تھی، جس پر چار گھنٹے بعد قابو پایا گیا ہے۔
شاپنگ پلازہ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، جاں بحق شخص کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دوران آپریشن متاثرہ شاپنگ مال کی قریبی عمارتوں کوخالی کروا لیا گیا تھا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ شاپنگ پلازہ کی بالائی منزل پر کپڑوں کی دکانوں میں لگی تھی۔