• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی نائب وزیراعظم آج اسلام آباد پہنچیں گے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین کے نائب وزیراعظم آج سے تین روزہ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

چینی نائب وزیراعظم سی پیک کے دس سال مکمل ہونے پر تقریب میں شرکت اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دیگر حکومتی شخصیات سے بھی چینی نائب وزیر اعظم کی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور بات چیت کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے نائب وزیراعظم کا دورہ دونوں ملکوں کی سدا بہار تذویراتی شراکت کو مزید گہرا کرنے کا عکاس ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی نائب وزیرِ اعظم کی آمد کے موقع پر دو روز کی تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے وزارت داخلہ کو سمری بھی ارسال کر دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید