• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشاورت سے نگراں سیٹ اپ کا اعلان کر دیا جائے گا: مریم اورنگزیب

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب---فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب---فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے نگراں سیٹ اپ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نگراں وزیرِ اعظم کے لیے جو بھی نام ہوں گے وہ سامنے آ جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی تحلیل کا فیصلہ اتحادی حکومت اور وزیرِ اعظم کریں گے۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم کے لیے بنائی گئی مشاورتی کمیٹی کا حصہ نہیں ہوں۔

قومی خبریں سے مزید