وفاقی وزیر آبی وسائل اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کےلیے 5 نام شارٹ لسٹ ہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں خورشید شاہ نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کا رکن نگراں وزیراعظم نہیں بن سکتا۔
انہوں نے کہا کہ نہیں جانتا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا نام کس نے دیا ہے؟ تاحال 5 نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعظم کون ہوگا، اس کا حتمی فیصلہ حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کرے گی، 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی۔
خورشید شاہ نے کہا کہ کراچی کےلیے کے فور منصوبے کا پہلا فیز 2024ء کے اختتام یا 2025ء کی ابتداء میں مکمل کرلیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں جن لوگوں نے اس منصوبہ کو خراب کیا، ان کے خلاف تحقیقات ہونا چاہیے۔