پاکستانی معروف اداکار و سپر ماڈل عمران عباس زخمی ہو گئے ہیں۔
اپنے خوبصورت چہرے کے خدو خال کے سبب متعدد بار مقابلہ حسن جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے اداکار عمران عباس اپنے پاؤں پر چوٹ لگوا بیٹھے ہیں۔
اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے جس میں اُن کے پاؤں پر پلاسٹر دیکھا جا سکتا ہے۔
عمران عباس نے اپنی اسٹوری پر درد کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’میرا پاؤں۔‘
یاد رہے کہ عمران عباس نے باقاعدہ اداکاری شروع کرنے سے پہلے آغوش ڈرامے میں مختصر کردار ادا کیا تھا۔
2003ء میں انہوں نے جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’اُمراؤ جان ادا‘ سے اپنے کیریئر کی ابتدا کی تھی۔
انہیں جیو ٹی وی کے ڈرامے ’خدا اور محبت‘ میں اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے خاصی شہرت حاصل ہوئی جبکہ ’ محبت تم سے نفرت ہے‘ بھی ان کے یادگار ڈراموں میں سے ایک ہے۔