• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے اسحاق خٹک اور عمران خٹک کی پارٹی رکنیت ختم کردی

پی ٹی آئی نے دونوں رہنماؤں کی رکنیت پارٹی ممبران کو پارٹی چھوڑنے اور اکسانے پر ختم کی
پی ٹی آئی نے دونوں رہنماؤں کی رکنیت پارٹی ممبران کو پارٹی چھوڑنے اور اکسانے پر ختم کی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسحاق خٹک اور سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) عمران خٹک کی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔

پی ٹی آئی نے دونوں رہنماؤں کی رکنیت پارٹی ممبران کو پارٹی چھوڑنے اور اکسانے پر ختم کی۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

عمران خٹک نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔

سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شمولیت پر محمود خان کو پارٹی سے نکالا گیا تھا۔ 

قومی خبریں سے مزید