• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید جبران نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکساتی اداکار سید جبران اور ان کی اہلیہ عفیفہ جبران نے طلاق سے متعلق گزشتہ برس سے گردش کرتی خبروں پر بلآخر خاموشی توڑ دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس عفیفہ جبران کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے نام کے ساتھ شوہر جبران کا نام ہٹانے کے بعد یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

تاہم اب اس جوڑے نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرکے اس حوالے سے خاموشی توڑ دی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار سید جبران اور ان کی اہلیہ عفیفہ جبران نے شادی کی 12ویں سالگرہ کے موقع پر ویڈیو شیئر کی۔


مذکورہ ویڈیو میں ان دونوں کو اپنے بچوں کے ہمراہ خوش و خرم شادی کی 12ویں سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے بعد گردش کرتی تمام افواہوں نے دم توڑ دیا۔

مذکورہ ویڈیو کے کمنٹس میں سوشل میڈیا صارفین تبصرہ کرتے ہوئے اس جوڑے کے لئے نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ ان کے لئے دعاؤں کی درخواست بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سید جبران اور عفیفہ جبران کی شادی 2011 میں ہوئی اور ان کے تین بچے 2 بیٹے اور 1 بیٹی بھی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید