کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید میں 50پیسے کا اضافہ لیکن قیمت فروخت میں 25پیسے کی کمی ، اوپن مارکیٹ میں استحکام، یورو کی قیمت میں 2.80 روپے تک کی کمی،پاؤنڈ کی قیمت بھی 2.30روپے تک گھٹ گئی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 50پیسے کے اضافے سے 286.00روپے سے بڑھ کر 286.50 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 25 پیسے کی کمی سے 286.95 روپے سے کم ہو کر 286.70 روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 288.00 روپے اور قیمت فروخت 291.00 روپے پر مستحکم رہی ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 2 روپے کی کمی سے 319.00 روپے سے کم ہو کر 317.00 روپے اور قیمت فروخت 2.80 روپے کی کمی سے 323.00 روپے سے کم ہو کر 320.20 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 2 روپے کی کمی سے 372.00 روپے سے کم ہو کر 370.00 روپے اور قیمت فروخت 2.30 روپے کی کمی سے 376.00 روپے سے کم ہو کر 373.70 روپے ہو گئی ہے۔دریں اثنا پیر کو اسٹیٹ بینک کا ڈالر کلوزنگ ریٹ 19 پیسے کے اضافے سے 286.64 روپے ہو گیا۔