• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ خان کی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر وطن واپسی

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے والے پاکستان کے حمزہ خان آسٹریلیا میں قومی پرچم بلند کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایئر وائس مارشل کاظم حماد نے حمزہ خان کا پُرتباک استقبال کیا۔

انہوں نے پہلا گیم ہارنے کے باوجود باؤنس بیگ کرتے ہوئے مسلسل تین گیم اپنے نام کئے اور مصر کے محمد زکریا کو 10-12، 14-12، 11-3 اور 11-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے فاتح قرار پائے۔

حمزہ خان جان شیر خان کے بعد پاکستان کی جانب سے ایونٹ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے جنہوں نے 37 سال قبل ٹائٹل اپنے نام کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید