• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر بشکریہ: تائیوان نیوز۔
تصویر بشکریہ: تائیوان نیوز۔

سمندری طوفان خانون جاپان میں تباہی مچا کر تائیوان کی جانب رواں دواں ہے۔ تائپے سے خبر ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان کے جمعرات کو تائیوان کے شمالی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق تائیوان کے دارالحکومت تائپے سمیت شمالی شہروں میں جمعرات کو کاروبار اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق طوفان کے باعث 30 پروازیں منسوخ اور کشتی سروسز کو معطل کر دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایمرجنسی سینٹرز فعال ہیں اور فوج امدادی سرگرمیوں کے لیے تیار ہے۔ 

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کیٹگری ٹو کا طوفان 130 میل فی گھنٹے کی رفتار سے تائیوان کی جانب بڑھ رہا ہے۔ 

تائیوان کے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے زیر اثر وسطی علاقوں میں 2 فٹ تک بارش متوقع ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید