• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی صدر پیوٹن پر تنقید کرنے واالا شیف سربیا کے ہوٹل میں مردہ پایا گیا

— تصویر بشکریہ انسٹاگرام
— تصویر بشکریہ انسٹاگرام

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر تنقید کرنے واالا شیف سربیا کے ہوٹل میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے سربیا کے حکام نے کہا ہے کہ 52 سالہ الیکسی زیمین کی موت سے متعلق کوئی مشتبہ معاملات نہیں تھے، اس کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ مکمل ہونے کا عمل جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق الیکسی زیمین اپنی نئی کتاب کی تشہیر کے لیے سربیا گئے تھے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق الیکسی زیمین کا پروگرام روسی ٹیلی ویژن پر بھی نشر ہوتا تھا اور وہ یوکرین جنگ کے حوالے سے صدر ولادیمیر پیوٹن پر تنقید کرنے والوں میں شامل تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے 2014ء میں ملک چھوڑنے کے بعد لندن میں اپنا گھر اور کاروبار قائم کیا تھا لیکن وہ روسی نشریاتی ادارے NTV پر ایک مشہور شو کے میزبان رہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 2022ء میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سوشل میڈیا پر جنگ مخالف پیغام پوسٹ کرنے کے بعد ان کے شو کو ختم کر دیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ آنے کے بعد سے الیکسی زیمین دوبارہ کبھی روس نہیں گئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید