وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اسموگ ڈپلومیسی شروع کرنے کے اعلان پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے جواب دے دیا۔
عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والی وزیراعلیٰ پنجاب بھگونت مان نےتقریر کے دوران بھارتی پنجاب کے دھواں سے متعلق چل رہے معاملے پر دلچسپ انداز اپنایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز، جو نواز شریف کی صاحبزادی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ بھارتی پنجاب کا دھواں لاہور آرہا ہے۔
بھگونت مان نے مزید کہا کہ دوسری طرف دہلی والے کہتے ہیں، بھارتی پنجاب کا دھواں دہلی آرہا ہے، کیا ہمارا دھواں ہر طرف گھومے ہی جارہا ہے، جو آتا ہے ہم پر ہی الزام لگادیتا ہے۔
یاد رہے کہ مریم نواز نے 30 اکتوبر کو کہا تھا کہ جب تک پاکستانی اور بھارتی پنجاب مل کر اقدام نہیں کرتے ہم اسموگ سے نہیں لڑسکتے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ وہ اس معاملے پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھنے کاسوچ رہی ہیں۔