بین الاقوامی امدادی گروپوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 1 ماہ میں اسرائیلی فورسز نے تقریباً 20 امدادی کارکنوں کو قتل کر دیا ہے، جن میں آکسفیم کے 4 اہکار بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی افواج کی شام اور لبنان کی سرحدی علاقوں پر حملے کے بعد بیروت کے جنوبی مضافات میں بھی گولہ باری جاری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 33 فلسطینی شہید ہو گئے، جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی فورسز نے رہائشی عمارتوں پر بھی بم باری کی ہے۔
غزہ میں 7 اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیل بربریت میں اب تک تقریباً 43 ہزار 712 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 3 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جن میں اقوامِ متحدہ کی رپورٹس کے مطابق 70 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔
غزہ میں جاری جنگ کے بعد لبنان میں بھی اسرائیلی حملوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، جن میں اب تک 3 ہزار 365 لبنانی شہید اور 14 ہزار 344 زخمی ہو چکے ہیں۔