• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا حجاب سے منحرف خواتین کیلئے کلینک کھولنے کا اعلان

مہری طالبی دریستانی — فائل فوٹو
مہری طالبی دریستانی — فائل فوٹو

ایران نے خواتین کی حجاب نہ پہننے کی حالیہ لہر کو ذہنی مسئلہ قرار دیتے ہوئے منحرف خواتین کے لیے کلینک کھولنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران نے دارالحکومت تہران میں نئے کلینک کے لیے منصوبہ بندی کا اعلان کیا ہے۔

اس کلینک کی منصوبہ بندی کی نگرانی کرنے والی مہری طالبی دریستانی کا کہنا ہے کہ یہ ایران کا پہلا کاؤنسلنگ کلینک ہے جو حجاب پہننے سے انکار کرنے والی خواتین کا سائنسی اور نفسیاتی طریقہ کار سے علاج کرے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ مرکز ایرانی نئی نسل، نو عمر، نوجوان، بالغ خواتین کے ساتھ ساتھ ان خواتین کا بھی علاج کرے گا جو اسلامی شناخت کی خواہاں ہیں۔

خیال رہے کہ ایران میں حجاب سے انحراف کی حالیہ لہر 2022ء میں 22 سالہ مہسا امینی کی پولیس کی تحویل میں ہلاکت کے بعد شروع ہوئی تھی، جس نے وقت کے ساتھ ساتھ زور پکڑ لیا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اسی لہر کے تحت ایک خاتون کو نیم عریاں لباس میں تہران کی ایک جامعہ کے باہر سڑک پر چلتے پھرتے دیکھا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید