• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ فوجداری کیس:چیئرمین پی ٹی آئی نے حق دفاع ختم کرنے کا حکم چیلنج کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے حق دفاع ختم کرنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کا کل کا آرڈر کالعدم قرار دے کر حق دفاع بحال کرنے کی استدعا کی ہے۔

سابق وزیراعظم نے درخواست پر آج ہی سماعت کرنے کی استدعا بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے دفاع میں گواہوں کو پیش کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی اور تمام گواہوں کو غیر متعلقہ قرار دیتے ہوئے آج حتمی دلائل طلب کیے تھے۔

قومی خبریں سے مزید