خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کے معاملے میں کابینہ سے جھوٹ بول کر منظوری لی گئی۔ شہزاد اکبر نے کابینہ کو دھوکے میں رکھا۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ اس معاملے میں ہم سے غلطی ہوئی۔ ہمیں بتایا گیا تھا کہ منی لانڈرنگ کا پیسہ لندن میں پکڑا گیا جو قومی خزانے میں جمع ہوگا۔
پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ توشہ خانے کے تحائف بیچنا قابل شرم عمل تھا۔