• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق الیکشن کمشنر پی سی بی کیخلاف مختلف ریجنز کا وزیراعظم کو خط

پیٹرن اِن چیف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) وزیراعظم شہباز شریف کو سابق الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کے خلاف لکھا جانے والا خط سامنے آگیا۔

خط ایبٹ آباد، راولپنڈی اور اسلام آباد کے سابق عہدیداران نے لکھا تھا۔ خط لکھنے والوں میں عامر نواب، احمد ندیم سڈل اور محمد اسماعیل شامل ہیں۔

خط میں احمد شہزاد فاروق رانا کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے نشاندہی کی گئی ہے۔

خط میں مختلف ریجنز میں ہونے والی انتخابی بے ضابطگیوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

خط کے متن میں تحریر کیا گیا کہ انتخابی عمل کے دوران غیر قانونی اور غیر آئینی کام کیے گیے۔

خط میں فاٹا ریجن کے نارتھ وزیرستان ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان اور باجوڑ ایجنسی میں غیر آئینی عمل کی نشاندہی کی گئی۔

پشاور ریجن، راولپنڈی ریجن، اسلام آباد ریجن کے انتخابی عمل پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انتخابی عمل کے حوالے سے شکایات کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں۔ قانون اور آئین پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید