وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر ترقیاتی کام 15 ماہ میں مکمل ہو سکتے ہیں تو پچھلے 4 سال میں کیوں نہیں ہوئے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 4 سال ایک ہینڈ پمپ لگا کراس کی تشہیر کی گئی۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت نے 15 ماہ کی قلیل مدت میں ملک کو بحرانوں سے نکالا۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بارہ کہو بائی پاس منصوبہ کسی معجزے سے کم نہیں ہے، یہاں سے مریض بھی آتے ہیں بچے پڑھنے بھی آتے ہیں مزدور بھی آتے ہیں کئی گھنٹوں تک یہاں ٹریفک جام ہوا کرتا تھا۔