کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے ناکام ترین سیاست داں ثابت ہوئے، اس وقت ملک بھر میں لاکھوں مقدمات عدالتوں میں زیر التواء ہیں مگر جو ریلیف لاڈلے عمران خان کو دیا جارہا ہے وہ سب کے لئے حیران کن ہے۔