• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اولڈ کلفٹن کی سڑک امام خمینی سے منسوب، شاہراہ کا افتتاح ہوگیا


میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین عامر عبداللّٰہیان کے ہمراہ شاہراہ امام خمینی کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر اولڈ کلفٹن سڑک کو ایران اور پاکستان کے پرچموں سے سجایا گیا۔

اولڈ کلفٹن کی سڑک کو امام خمینی سے منسوب کرنے کی تقریب میں ایرانی قونصل خانے کے عہدیداران اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے افتتاحی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ پاکستان کے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاریخی تعلقات کے پیش نظر اولڈ کلفٹن کی تاریخی سڑک کا نام شاہراہ امام خمینی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اولڈ کلفٹن پر واقع کلفٹن گارڈن کو پہلے ہی حضرت سلمان فارسی سے منسوب کیا جا چکا ہے۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں، مستقبل میں پاکستان اور ایران کے تعلقات میں مزید وسعت آئے گی۔

قومی خبریں سے مزید