• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگیز کو آج پیش نہ کیا جاتا تو استعفیٰ دے دیتا, قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس محمد ابراہیم نے اسد قیصر اور رنگیز احمد کو کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آج رنگیز کو پیش نہ کیا جاتا تو وہ استعفیٰ دے دیتے، قانون کی پاس داری نہیں ہوگی تو پھر جنگل کا قانون ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی اے رنگیز احمد کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کردیا گیا، محکمہ اینٹی کرپشن کے انویسٹی گیشن آفیسر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

قائم مقام چیف جسٹس محمد ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ عدالتی فیصلے کی کیوں خلاف ورزی کی گئی، عدالت کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے، قانون کی پاسداری نہیں ہو گی تو پھر جنگل کا قانون ہے، انصاف نہیں دے سکتا تو مجھے کرسی پر بیٹھنے کا حق نہیں، آج رنگیز کو پیش نہ کیا جاتا تو میں استعفیٰ دے دیتا۔

 محکمہ اینٹی کرپشن کے انسپکٹر نے عدالت میں معافی مانگ لی۔

عدالت نے حکم دیا کہ اسد قیصر اور رنگیز احمد کو کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے، جبکہ درخواست گزاروں کو 15 اگست کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

قومی خبریں سے مزید